Get Adobe Flash player

پاکستان کرکٹ بورڈ کے نئے آئین کا مسودہ تیار کر لیا

پاکستان کرکٹ بورڈ کے آئین کا مسودہ تیار کر لیا گیا ۔نئے آئین کے مطابق چیئرمین کا انتخاب جمہوری طریقے سے ہوگا۔ پی سی بی کے ذرائع کے مطابق پی سی بی کے آئین کا ڈرافٹ 38 صفحات پر مشتمل ہے۔ سابق ججز فقیر محمد کھوکھر اور جمشید علی پر مشتمل آئینی کمیٹی نے ڈرافٹ تیار کر کے چیئرمین کے حوالے کر دیا ہے۔ ڈرافٹ کے مطابق چیئرمین کا انتخاب جمہوری طریقے سے ہوگا جس کے مطابق چیئرمین کو منتخب ہونے کے بعد ہٹایا بھی جا سکے گا۔ چیئرمین کے انتخاب کا طریقے کار طے کرنا باقی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ نئے آئین کے مطابق ریجنز کو زیادہ اختیارات مل جائیں گے۔ چیئرمین کے ساتھ منیجنگ ڈائریکٹر اور چیف آپریٹنگ آفیسر کو بھی اختیارات ملیں گے۔