Get Adobe Flash player

اعصام الحق میڈرڈاوپن ٹینس مینز ڈبلز کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

 پاکستانی ٹینس سٹار اعصام الحق قریشی اور انکے بھارتی ہم منصب کھلاڑی روہن بھوپنا پر مشتمل امریکن جوڑی میڈرڈ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے مینز ڈبلز کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئی ۔ انہوں نے بآسانی میڈرڈ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کیا انکے حریف کھلاڑی مقابلے کے لیے نہ آسکے اور یہ جوڑی بآسانی مین رائونڈ میں پہنچ گئی۔پاک بھارت جوڑی نے پہلے رائونڈ میں ڈومینک اینگلاٹ اور ٹریٹ ہوئی کی جوڑی کو سٹریٹ سیٹس میں شکست دی۔ بارسلونا میں جاری ایونٹ میں منگل کو کھیلے گئے مینز ڈبلز ایونٹ کے پہلے رائونڈ میچ میں پاکستانی کھلاڑی اعصام الحق قریشی اور ان کے بھارتی جوڑی دار روہن بوپنا کا مقابلہ برطانیہ کے ڈومینک اینگلاٹ اور ان کے امریکن جوڑی دار ٹریٹ ہوئی سے تھا۔ پاک بھارت جوڑی نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے حریف جوڑی کو 6-1اور 6-4 سے زیر کر کے دوسرے رائونڈ میں پہنچنے کا اعزاز حاصل کیا۔ واضح رہے کہ اس سے قبل کھیلے گئے مونٹی کارلو ماسٹرز ٹورنامنٹ میں اعصام الحق اور روہن بوپنا کو کوارٹر فائنل میں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔