Get Adobe Flash player

پی سی بی قومی ٹیم کے نئے کوچنگ سٹاف کا ا علان آئندہ ہفتے کرے گا

پاکستان کرکٹ بورڈ قومی ٹیم کے نئے کوچنگ سٹاف ا علان آئندہ ہفتے کرے گا۔پی سی بی کے ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے نئے ہیڈکوچ وقار یونس سے مشاورت مکمل کرلی ہے ، بورڈ قومی ٹیم کے نئے کوچنگ سٹاف ا علان آئندہ ہفتے کرے گا۔کوچزفائنڈنگ کمیٹی نے اپنی سفارشات پی سی بی کی انتظامی کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی کے حوالے کردی ہیں۔ زمبابوے سے تعلق رکھنے والے گرانٹ فلاور کو قومی ٹیم کا بیٹنگ کوچ بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔سرسٹھ ٹیسٹ اوردوسواکیس ون ڈے کھیلنے والے گرانٹ فلاور دوہزار دس سے زمبابوین ٹیم کیساتھ بیٹنگ کوچ کی حیثیت سے کام کررہے ہیں۔ اسپن بالنگ کنسلٹنٹ کیلئے بورڈ کی نظریں دو سابق اسپنر ثقلین مشتاق اور مشتاق احمد پر مرکوز ہیں۔ ذرائع کے مطابق ثقلین مشتاق کو ٹیم کا اسپن بالنگ کنسلٹنٹ اور مشتاق احمد کو نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں نوجوان اسپنرزکی تربیت کی ذمہ داری سونپی جائیگی۔دوسری جانب پی سی بی نے جنوبی افریقہ سے تعلق رکھنے والے گرانٹ لیوڈن کو فیلڈنگ کوچ بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔