سٹریٹ چائلڈ فٹبالرز نے پاکستان کا نام روشن کیا ہے، کاشف انور

کھلاڑی امن کے سفیر ہوتے ہیں اور کسی بھی ملک کی ساکھ بہتر کرنے میں اُن کا کردار بہت اہم ہوتا ہے، پاکستان کے سٹریٹ چائلڈ فٹبالرز نے عالمی سطح پر پاکستان کا نام روشن کیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے قائم مقام صدر کاشف انور نے لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی جانب سے سٹریٹ چائلڈ فٹبالرز کے اعزاز میں دئیے گئے ظہرانے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔کاشف انور نے کہا کہ میں آپ کو سٹریٹ چلڈرن نہیں سمجھتا۔ آپ ہمارے قومی ہیرو ہیں جنہوں نے نامساعد حالات اور وسائل کی کمی کے باوجود عالمی سطح پر پاکستان کا پرچم بلند کیا۔ ساری قوم کو آپ پر فخر ہے۔