کپتانی چھن جانے کا غصہ، ڈیرن سیمی ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائر

ویسٹ انڈیز کے ڈیرن سیمی نے ٹیسٹ ٹیم کی کپتانی چھن جانے کے بعد ٹیسٹ کرکٹ کو ہی خیرباد کہہ دیا۔گزشتہ روز ویسٹ انڈین کرکٹ بورڈ کی جانب سے اعلان کیا گیا کہ ڈیرن سیمی کی جگہ وکٹ کیپر دنیش رامدین نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے ٹیم کی قیادت کریں گے۔ نئے کپتان کے اعلان کے چند گھنٹوں بعد ڈیرن سیمی اتنے دلبرداشتہ ہوئے کہ انہوں نے ٹیسٹ کرکٹ سے ہی ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔ تیس سالہ سیمی کو 2010 میں کرس گیل کے معاہدے نہ ہونے کے معاملے پر کپتانی کی ذمہ داری سونپی گئی تھی۔ ان کی زیر قیادت ویسٹ انڈیز کی ٹیم نے 12 میں سے چار ٹیسٹ میچز جیتے تھے۔