Get Adobe Flash player

کرنل شعیب نے ایس ایس جی سی گالف چیمئن شپ جیت لی

 ایم ایس کینگروز کے کرنل شعیب نے ایس ایس جی سی اسپورٹس فیسٹول گالف چیمپیئن شپ جیت لی۔ ڈی ایچ اے گالف کلب کراچی کے سرسبز کورس پرمیں سوئی سدرن گیس کمپنی کے تحت ہونے والاایک روزہ ایونٹ نو ہولز پر مشتمل تھا۔ جس میں دس گالفرز نے حصہ لیا۔ ایم ایس کینگروز کے کرنل شعیب نے شاندار انداز میں کھیلتے ہوئے ٹائٹل اپنے نام کیا۔ انہوں نے چھتیس نیٹ کے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل کی۔ ایم ایس کینگروز ہی کے بریگیڈیئر وقار دوسرے اور ای ایس پینتھرز کے کامران ناجی تیسرے نمبر رہے۔ ایس ایس جی سی کے منیجنگ ڈائریکٹرزہیرصدیقی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ اسپورٹس گالا کا مقصد ادارے کے ملازمین کو صحت مندسرگرمیوں میں شمولیت کا موقع دینا ہے۔ ایس ایس جی سی اسپورٹس فیسٹول میں سندھ اور بلوچستان کے آٹھ سو سے زائد ملازمین حصہ لے رہے ہیں۔ ایم ایس کینگروز کے کرنل شعیب نے ایس ایس جی سی اسپورٹس فیسٹول گالف چیمپیئن شپ جیت لی۔ ڈی ایچ اے گالف کلب کراچی کے سرسبز کورس پرمیں سوئی سدرن گیس کمپنی کے تحت ہونے والاایک روزہ ایونٹ نو ہولز پر مشتمل تھا۔