النکباانٹرنیشنل فٹ بال ٹورنامنٹ، پاک اردن میچ آج ہوگا

قومی ٹیم پانچ ملکی النکبا انٹرنیشنل فٹ بال ٹورنامنٹ میں اپنا پہلا میچ (آج) اتوار کو اردن کے خلاف کھیلے گی۔ٹورنامنٹ میں میزبان فلسطین سمیت پاکستان، اردن، سری لنکا اور عراق کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔ پاکستان اپنا دوسرا میچ 13 مئی کو فلسطین کے خلاف، تیسرا 15 مئی کو سری لنکا اور چوتھا میچ 17 مئی کو عراق کے خلاف کھیلے گا۔پاکستان اس وقت عالمی درجہ بندی میں 159 ویں پوزیشن پر ہے۔قومی 23 رکنی ٹیم میں احسن اللہ، شیروز، محمد بلال، محسن علی، عثمان خان، محمد احمد، محمد سہیل، راشد نو، صدام حسین، بلال الرحمن، نویداحمد، فیصل اقبال، حیدر علی، اظہار اللہ، ریاض احمد، محمد ریاض، شیر علی، محمد عادل، اشفاق الدین، کلیم اللہ، منصور خان اور محمد شامل ہیں۔ٹورنامنٹ 21 مئی تک جاری رہے گا۔قومی ٹیم پانچ ملکی النکبا انٹرنیشنل فٹ بال ٹورنامنٹ میں اپنا پہلا میچ (آج) اتوار کو اردن کے خلاف کھیلے گی۔پاکستان اپنا دوسرا میچ 13 مئی کو فلسطین کے خلاف، تیسرا 15 مئی کو سری لنکا اور چوتھا میچ 17 مئی کو عراق کے خلاف کھیلے گا۔