Get Adobe Flash player

سپورٹس کمپلیکس میں بین الاقوامی سطح کی سہولیات فراہم کی جائیں گی، اخترنواز

پاکستان سپورٹس بورڈ کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر اختر نواز گنجیرا نے کہا ہے کہ پاکستان سپورٹس کمپلیکس میں کھلاڑیوں کو بین الاقوامی سطح کی سہولیات فراہم کی جائیں گی، تین دہائیوں کے بعد پاکستان سپورٹس کمپلیکس میں قائم ان ڈور کھیلوں کے سب سے بڑے مرکز لیاقت جمنازیم میں تزئین و آرائش کا کام شروع کر دیا گیا ہے جس کے بعد اس میں بین الاقوامی سطح کے کھیلوں کے مقابلے منعقد ہو سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تیس برس قبل چین کے تعاون سے ان ڈور کھیلوں کی ضروریات کو پورا کرنے کیلئے لیا قت جمنازیم تعمیر کیا گیا تھا۔ اس وقت جمنازیم میں قائم دفاتر، میٹنگ رومز،واش رومز، سیلنگز، ریسٹ اینڈ چینجنگ روم ، کیفٹیریا اور ریفریشمنٹ سینٹر تقریباً ناقابل استعمال ہوچکے ہیں یہاں ایسی حالت میں کسی بین الاقوامی مقابلے کا انعقاد بہت مشکل ہوچکا ہے اور اس لئے ہماری پہلی ترجیح لیاقت جمنازیم کی مرمت بن چکی تھی جن کی مرمت کا کام شروع چکا ہے اور انتہائی عمدہ لکڑی سے بنے جمنازیم کے فرش کی رگڑائی اور پالش کی جارہی ہے، انہوں نے کہا کہ جمنازیم میں قائم باسکٹ بال اور نیٹ بال کے ہال کا فرش شدید ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوگیا تھا جسے مکمل طور پر نیا بنایا جائے گا۔