سال کے بہترین اسنوکرپلئیرکااعزازرونی اوسلیون کے نام

سال کے بہترین اسنوکرپلئیرکااعزازانگلینڈ کے کیوئسٹ رونی او سلیون نے جیت لیا.دوہزارتیرہ چودہ کے سیزن کاجب انگلش کیوئسٹ رونی او سلیوان نے آغازکیا توان کا رینکنگ میں انیس واں نمبر تھا۔ اس دوران انہوں نے ٹورنامنٹس میں حصہ لیا جن میں تین جیتا ایک ٹورنامنٹ کے فائنل اورایک ایونٹ کے کوارٹرفائنل میں شکست کاسامنا کرناپڑا۔ اڑتیس سالہ برٹش پلئیرنے بچپن سے ہی اسنوکرکے کھیل میں اپنے کمالات دکھانے شروع کیے،صرف دس برس کی عمرمیں سنچری بریک اورمحض پندرہ برس میںاایک سوسینتالیس کابریک کھیلا۔ انیس سو بانوے میں سولہ برس کی عمر میں پروفیشنل کیرئیرکاآغازکرنیوالے رونی نے سترہ برس اور تین سواٹھاون دن کی عمرمیں یوکے چیمپئین شپ جیتی ان کا کم عمری میں پروفیشنل رینکنگ ٹورنامنٹ جیتنیکاریکارڈآج بھی قائم ہے۔