دورہ ویسٹ انڈیز کیلئے بنگلہ دیش کی اے کرکٹ ٹیم کا اعلان

بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے دورہ ویسٹ انڈیز کیلئے 15 رکنی اے ٹیم کا اعلان کر دیا ہے۔ سکواڈ میں تین نئے چہرے شامل کئے ہیں جن میں مصطفیض الرحمان، تیج الاسلام اور عبدالماجد شامل ہیں۔ بنگلہ دیش کی اے ٹیم رواں ماہ ویسٹ انڈیز کا دورہ کرے گی جہاں وہ میزبان ٹیم کے خلاف چار روزہ، ون ڈے اور ٹی 20 میچز کی سیریز کھیلے گی۔ اعلان کردہ سکواڈ میں ناصر حسین (کپتان)، نعیم اسلام، امرالقیس، شمس الرحمان، مومن الحق، مارشل ایوب، عبدالماجد، مصطفیض الرحمان، نور الحسن، سوہاگ غازی، مختار علی، الیاس سنی ، روبل حسین، سبھاشیس رائے اور تیج الاسلام شامل ہیں۔