Get Adobe Flash player

مصباح اور یونس کوآخری سیریز میں کسی دباو کا شکار نہیں ہونا چاہیے،وسیم اکرم

قومی ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے کہا ہے کہ پاکستان ٹیم کے پاس ویسٹ انڈیز کو ان کے گھر پر ہرانے کا اچھا موقع ہے۔ وہاب اور عامر کو سیریز میں ریوس سوئنگ سے فائدہ اٹھانا چاہیے، مصباح اور یونس کو اپنی آخری سیریز میں کسی دباو کا شکار نہیں ہونا چاہیے۔ دونوں تجربہ کار کھلاڑی ہیں سیریز کو یاد گار بنائیں گے۔اپنے ایک انٹر ویو میں قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور مایہ ناز آل رائونڈ ر وسیم اکرم نے کہا ہے کہ پاکستان ٹیم باصلاحیت کھلاڑیوں پر مشتمل ہے پاکستان ٹیم کے پاس ویسٹ انڈیز کو ان کے گھر پر ہرانے کا یہ اچھا موقع ہے۔مصباح اور یونس کو اپنی آخری سیریز میں کسی دبائو کا شکار نہیں ہونا چاہیے۔وہاب اور عامر کو سیریز میں ریوس سوئنگ سے فائدہ اٹھانا چاہیے۔ان کا کہنا تھا کہ مصباح اور یونس کو اپنی آخری سیریز میں کسی دبائو کا شکار نہیں ہونا چاہیے۔دونوں تجربہ کار کھلاڑی ہیں سیریز کو یاد گار بنائیں گے۔وہاب اور عامر کو سیریز میں ریوس سوئنگ سے فائدہ اٹھانا چاہیے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ21ویں صدی آگئی لیکن سفارشیں ختم نہیں ہوئیں، جس کے باعث ڈومیسٹک سسٹم کو بار بار تبدیل کرنے کے بعد بھی صحیح ٹیلنٹ سامنے نہیں آرہا ہے۔وسیم اکرم نے کہا کہ میری نیک خواہشات قومی ٹیم کے ساتھ ہیں۔