Get Adobe Flash player

آئی سی سی نے چیمپیئنز ٹرافی کے وارم اپ میچز کا اعلان کردیا

انٹر نیشنل کر کٹ کونسل (آئی سی سی) نے  چیمپیئنز ٹرافی کے وارم اپ میچز کا اعلان کردیا، وارم اپ میچز کا آغاز 26مئی سے ہوگا۔پاکستان اپنا پہلا وارم اپ میچ بنگلہ دیش کیخلاف27مئی جبکہ دوسرا میچ آسٹریلیا کیخلاف 29مئی کو کھیلا جائیگا۔تفصیلات کے مطابق آئی سی سی) نے  چیمپیئنز ٹرافی کے وارم اپ میچز کا اعلان کردیاہے،آئی سی سی چیمپیئنزٹرافی کے وارم اپ میچز کا آغاز 26مئی سے ہوگا۔ پہلے وارم اپ میچ میں آسٹریلیا اورسری لنکا مد مقابل  ہونگے۔پاکستان اپنا پہلا وارم اپ میچ 27مئی کو بنگلہ دیش جبکہ دوسرا وارم اپ میچ 29مئی کو آسٹریلیا کیخلاف کھیلے گا۔بھارت 28مئی کو نیوزی لینڈ کیخلاف وارم اپ میچ کھیلے گا۔سری لنکا اورنیوزی لینڈ کا وارم اپ میچ 29مئی کو ہوگا۔