Get Adobe Flash player

شاہ زیب حسن آج اینٹی کرپشن ٹربیونل کے سامنے پیش ہونگے

پی ایس ایل سپاٹ فکسنگ سکینڈل کے کردار شاہ زیب حسن کے گرد گھیرا مزید تنگ ہو گیا ہے۔ کراچی کنگز کے اوپنر جمعہ کو اینٹی کرپشن ٹربیونل کے روبرو پیش ہونگے جہاں سماعت کا طریقہ کار طے کیا جائے گا۔ شاہ زیب حسن پر اینٹی کرپشن کوڈ کی تین شقوں کی خلاف ورزی کا الزام ہے۔ شاہ زیب حسن کی 27 اپریل کو اینٹی کرپشن یونٹ میں بھی پیشی ہو گی۔ تفتیشی حکام ان سے مزید معلومات حاصل کرنے کی کوشش کریں گے۔ کرکٹ بورڈ شرجیل خان اور خالد لطیف کے خلاف شواہد، گواہوں کے بیانات اور واٹس ایپ پیغامات ٹربیونل کو فراہم کر چکا ہے۔ دونوں کرکٹر اپنے جوابات پانچ مئی تک جمع کرانے کے پابند ہیں۔ کیس کی روزانہ کی بنیاد پر سماعت 19 مئی سے ہو گی۔ فکسنگ سکینڈل کے ایک اور کردار محمد عرفان پر دس لاکھ جرمانہ اور ایک سال کی پابندی عائد کی جا چکی ہے۔