Get Adobe Flash player

دوسرے کھلاڑیوں کو نہیں بلکہ خود کو گالیاں دیتے ہیں،کوہلی

بھارتی کپتان ویرات کوہلی نے میدان پر اپنے منفی رویے پر وضاحت پیش کرتے ہوئے کہا  ہے کہ وہ دوسرے کھلاڑیوں کو نہیں بلکہ خود کو گالیاں دیتے ہیں۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں ویرات کوہلی نے آسٹریلیا کے خلاف حالیہ ٹیسٹ میچز کے دوران کھلاڑیوں کیساتھ گالم گلوچ کے حوالے سے ہونے والی کڑی تنقید کا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ ''میں اپنے آپ سے ہی باتیں کرتا ہوں اور خود کو گالیاں دیتا ہوں کیونکہ یہ غبار نکالنے کا میرا اپنا طریقہ ہے، میں یہ کام ہر سنچری بنانے کے بعدکرتا ہوں اور ہمیشہ ایسا نہیں کرتا، میں اپنے آپ سے باتیں کرتا رہتا ہوں کہ تمہیںپچھلے میچ اور پچھلی شارٹ کی نسبت خود کو بہتر بنانا ہے ،تم یہ کر سکتے ہو،میں ان میں سے چند ایک کی عزت کرتا ہوں۔ مگر جو میری عزت نہیں کرتا تو میرے پاس بھی ایسی کوئی وجہ نہیں کہ میں اس کی تکریم کروں۔