Get Adobe Flash player

قومی کرکٹرز کیلئے سنٹرل کنٹریکٹ کو مزید ایک ماہ کیلئے موخر کردیاگیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی کرکٹرز کیلئے سنٹرل کنٹریکٹ کو مزید ایک ماہ کیلئے موخرکردیا،کنڈیشنگ کیمپ کے اختتام اور ہیڈکوچ وقاریونس کی آمد اور معاون سٹاف کی تقرری کے بعد باضابطہ اعلان کیا جائے گا۔پی سی بی کے ذرائع کے مطابق سال کا پانچواں ماہ شروع ہونے کے باوجود قومی کرکٹرز ابھی تک نئے سینٹرل کنٹریکٹس کے منتظر ہیں،ابتدائی فہرست تیار ہونے کے باوجود اعلان میں غیر معمولی تاخیر کے باعث کھلاڑیوں میں تشویش پائی جاتی ہے۔ چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی نے نئے معاہدوں میں پلیئرز کو ملنے والے انفرادی انعامات اور اسٹیپنڈز کیٹیگری ختم کرنے کا اشارہ دیا تھا جس پر کپتان مصباح الحق کے تحفظات سامنے آنے کے بعد شاہد آفریدی اور یونس خان کو بھی بلا کر رائے لی گئی، ذرائع کے مطابق ماہانہ تنخواہوں اور میچ فیس میں20 سے30فیصد اضافہ اور تھوڑی کمی بیشی سے انفرادی انعامات کا سلسلہ بھی برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا چکا۔ یاد رہے کہ موجودہ معاہدوں کے تحت اے کیٹیگری میں شامل ہر کرکٹر ماہانہ ساڑھے 3 جبکہ بی کا حامل ڈھائی لاکھ سے زائد وصول کرتا ہے، سی کیٹیگری والوں کو ایک لاکھ 43ہزار جبکہ اسٹیپنڈزکی صورت میں72ہزار کے قریب رقم ملتی ہے۔