Get Adobe Flash player

میڈرڈماسٹر ٹینس ٹورنامنٹ، رافیل نڈال اور نیشیکوری فائنل میں پہنچ گئے

 دفاعی چیمپیئن رافیل نڈال اورجاپان کے کی نیشیکوری میڈرڈ ماسٹرزٹینس ٹورنامنٹ کے فائنل میں پہنچ گئے۔میڈرڈ میں جاری ماسٹرز ایونٹ کے پہلے سیمی فائنل میں کلے کورٹ کنگ رافیل نڈال نے ہموطن روبرٹ وباتستا کواسٹریٹ سیٹس میں زیرکرکے مسلسل دوسری بارفائنل تک رسائی حاصل کرلی۔ اسپینش کھلاڑی کی فتح کا اسکورچھ چاراورچھ تین رہا۔ ورلڈ نمبرون نڈال کیرئیرکے کلے کورٹ پرچوالیسویں ٹائٹل کیلئے فائنل میں جاپان کے کی نیشیکوری سیدودوہاتھ کریں گے۔دوسرے سیمی فائنل میں جاپان کے کی نیشیکوری نے ففتھ سیڈ اسپین کے ڈیوڈ فیررکواپ سیٹ شکست دے کرپہلے ماسٹرزایونٹ کے فائنل میں جگہ بنالی۔نیشیکوری اورفیررکے درمیان سخت مقابلہ ہوا بالاخرفتح سات چھ، پانچ سات اورچھ تین سے نیشیکوری کا مقدربنی۔دفاعی چیمپیئن رافیل نڈال اورجاپان کے کی نیشیکوری میڈرڈ ماسٹرزٹینس ٹورنامنٹ کے فائنل میں پہنچ گئے۔