Get Adobe Flash player

ورلڈجونیئر اسنوکر چیمپئن شپ، پاکستانی کیوئسٹس کی فتوحات کا سلسلہ جاری

آئی بی ایس ایف ورلڈ انڈر ٹوئنٹی ون اسنوکر چیمپیئن شپ میں پاکستانی کیوئسٹس کی فتوحات کا سلسلہ جاری ہے۔متحدہ عرب امارات کی ریاست فجیرہ میں جاری ورلڈ انڈر ٹوئنٹی ون اسنوکر چیمپیئن شپ میں پاکستان کے محمد حارث ندیم نے لیبیا کے عبدالرحمان عبدالنبی کو یکطرفہ مقابلے میں چار صفر سے زیر کیا۔ حارث نے لیبیئن کیوئسٹ کو چھیاسی اٹھارہ، چھہتر انتیس، ساٹھ چھبیس اور پچیاسی اٹھارہ کے فریم اسکور سے شکست دی۔ دوسرے پاکستانی کیوئسٹ محمد ماجد علی نے جنوبی افریقا کے ایڈن کارل جوزف کو دو کے مقابلے میں چار فریمز سے ہرایا۔ ماجد علی انتیس باہتر، چھتیس انسٹھ، باسٹھ ستائیس، چوہتر بارہ اکسٹھ چودہ اور اسی تیرہ کے اسکور سے فتحیاب ہوئے۔ پاکستان کے محمد فہیم نے برازیل کے گیبریل مارٹن کیمپوس کو چار صفر سے مات دی۔فہیم کی گیبریل کے خلاف فتح کا اسکور تریسٹھ پینتیس، پچاس پانچ، تراسی اٹھائیس اور سڑسٹھ نو رہا۔ حمزہ اکبر نے ہانگ کانگ کے منگ وا مین کو چار دو سے ہرا دیا۔ حمزہ اکبر نے ہانگ کانگ کے پلئیر کو ایک ترانوے، اکسٹھ ستتر، باہتر تریپن، ستر انتالیس، اکہتر اکتیس اور اکہتر تینتالیس کے فریم اسکور سے شکست دی۔