انڈر 16کرکٹ ٹورنامنٹ کا دوسرا مرحلہ آج شروع ہو گا

 پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے زیر اہتمام سٹارز انڈر 16 دو روزہ کرکٹ ٹورنامنٹ کا دوسراکے مرحلہ (آج) منگل سے شروع ہو گا۔فاٹا اور راولپنڈی کی ٹیموں کے درمیان میچ راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا جائے گااسلام آباد کا مقابلہ بہاولپور سے ڈائمنڈ کرکٹ گرائونڈ اسلام آباد میں ہوگا۔ پشاور اور ڈیرہ مراد جمالی کی ٹیمیں نیشنل گرائونڈ میںمدمقابل ہوں گی۔ لاہور میں لاہور اور فیصل آباد کی ٹیمیں اتفاق کرکٹ گرائونڈ لاہور میں مدمقابل ہوں گی جبکہ سیالکوٹ اور ملتان کی ٹیمیں ایل سی سی اے گرائونڈ لاہور میں نبرد آزما ہوں گی۔ کراچی اور لاڑکانہ کی ٹیمیں یو بی ایل گرائونڈ کراچی میں آمنے سامنے ہوں گی جبکہ حیدر آباد اور کوئٹہ کی ٹیموں کے درمیان میچ این بی پی گرائونڈ کراچی میں کھیلا جائے گا۔ ٹورنامنٹ میںراولپنڈی، لاہور، اسلام آباد اور کراچی سے پندرہ ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جنہیں 4 گروپوں اے، بی ، سی اور ڈی میں تقسیم کیا گیا ہے۔ ہر گروپ میں چار ٹیمیں شامل ہیں۔ ایونٹ کے سیمی فائنلز 21 مئی کو کھیلے جائیں گے جبکہ فائنل 25 مئی کو ڈائمنڈ کرکٹ گرائونڈ اسلام آباد میں کھیلا جائے گا۔