سوفیصد فٹ کھلاڑی ہی قومی سکواڈ کا حصہ بنے گا، معین خان

پاکستان کرکٹ ٹیم کے منیجر اور چیف سلیکٹر معین  خان نے کہا ہے کہ سمر کیمپ   سے کھلاڑیوں کی فتنس کا جائزہ لینے میں مد مل رہی ہے ،100فیصد فٹ کھلاڑی ہی قومی سکواڈ کا حصہ بنے گا۔ایک انٹرویو میں معین خان نے کہاکہ چیئرمین پی سی بی کی ہدایت پر سلیکشن کے معاملے میں فٹنس پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا ،100فیصد فٹ کھلاڑی ہی ٹیم کی نمائندگی کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ بعض کھلاڑیوں کی فٹنس پر شکوک  وشبہات ہیں ،فٹنس ٹیسٹ کلیئر کرنے والے کھلاڑیوں  کو سری لنکا کے دورے کیلئے زیرغور لایا جائے گا۔ان کا کہنا تھا کہ  بورڈقومی ٹیم کیلئے دستیاب بہترین کوچنگ سٹاف مقررکررہا ہے جس کے اچھے نتائج برآمد ہونے کی توقع ہے ۔ایک سوال کے جواب میں معین  خان نے کہاکہ وقاریونس میرے نئے نہیں ہیں۔