سلور جوبلی چیلنج کرکٹ میچ میںگلیکسی کلب نے مغل کلب کوہرا دیا

 گلیکسی کلب نے مغل کلب کو سلور جوبلی چیلنج کرکٹ کے ایک میچ میں ہرا دیا۔ آرمی سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مغل کلب نے سات وکٹوں کے نقصان پر153 رنز بنائے، طلحہ 32 رنز اور بابر 25 رنز بنا کر نمایا ں رہے ، عمر نے 24 رنز دے کر چار اور عاقب شاہ نے 30 رنز دے کر دو کھلاڑی آئوٹ کئے۔ گلیکسی کلب نے یہ ہدف ایک وکٹ کے نقصان پر 17 اوورز میں مکمل کر لیا۔ عمر نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے اپنی سینچری مکمل کی جبکہ طیب نے 30 رنز بنائے۔عمر مین آف دی میچ قرار پائے۔  میچ کے اختتام پر مہمان خصوصی راجہ مہین سلطان نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔