Get Adobe Flash player

نیشنل جونیئر انڈر19 سکواش چیمپئن شپ پشاور میں شروع

 نیشنل جونیئر انڈر19 سکواش چیمپئن شپ پی اے ایف سکواش کمپلیکس پشاور میں شروع ہوگئی جس کا باضابطہ افتتاح پی آئی اے سٹیش کماندر و سیکرٹری خیبرپختونخوا سکواش ایسوسی ایشن احسان اﷲ خان نے کیا ان کے ہمراہ صوبائی سکواش ایسوسی ایشن کے صدر سابق ورلڈ چیمپئن قمرزمان ، ڈائریکٹر پی اے ایف سکواش کورٹ شازیب خان، حضرت جان سمیت دیگر اہم شخصیات موجود تھے ۔چیمپئن شپ کے افتتاحی میچ سوئی نادرن گیس کے محمد فرخان نے پنجاب کے کبیر کو 3-0 سے شکست دی ، سکور 11-7,11-5 اور11-9 رہا ، چیمپئن شپ میں پنجاب ، خیبرپختونخوا ، پاکستان ایئر فورس، اور سوئی نادرن گیس کے ٹاپ رینکنگ کھلاڑی شرکت کررہے ہیں ۔