Get Adobe Flash player

قومی ٹیم کا سپن بائولنگ کوچ نہ بننے پر مایوسی نہیں ہوئی، ثقلین مشتاق

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق آف سپنر ثقلین مشتاق نے کہا ہے کہ قومی ٹیم کا سپن بائولنگ کوچ نہ بننے پر مایوسی نہیں ہوئی۔ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ثقلین مشتاق کا کہنا تھا کہ انہیں اسپن کوچ نہ بننے پر کوئی مایوسی نہیں ہوئی، میری خواہش تھی کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کی خدمت کروں تاہم یہ موقع میسر نہیں آیا لیکن میں پر امید ہوں کہ میری خواہش ضرور پوری ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ میں ٹیم کا اسپن کوچ تو نہ بن سکا لیکن میری نیک خواہشات ٹیم کے کوچز کے ساتھ ہیں۔یاد رہے کہ پاکستان ٹیم کے اسپن کوچ کیلئے ثقلین مشتاق اور مشتاق احمد نے درخواستیں جمع کرائی تھیں۔