Get Adobe Flash player

چیمپئنز ٹرافی کیلئے قومی کرکٹ ٹیم کا ٹریننگ کیمپ جاری

 چیمپئنز ٹرافی سے قبل قومی کر کٹ ٹیم کی برمنگھم میں پریکٹس جاری ہے ،ٹریننگ کیساتھ ساتھ پاکستانی کرکٹرزکی فٹنس جانچ لی گئی ہے تاہم جم ٹریننگ کا سلسلہ بھی جاری رہا۔چیمپئنز ٹرافیکیلئے منتخب پاکستانی کرکٹرز کے تربیتی کیمپ برمنگھم میں جاری ہے ، پہلے روز تمام کھلاڑیوں کے فٹنس ٹیسٹ لیے گئے، فزیو شان ہیز اور دیگر کوچنگ اسٹاف کی موجودگی میں پلیئرز نے مختصر فاصلے کی اسپرنٹ میں اپنے اسٹیمنا کا امتحان دیا، جسمانی لچک بھی جانچی گئی، تمام کرکٹرز کی کارکردگی پر کوچز مطمئن دکھائی دیے۔بعد ازاں ٹیم نے جم کا رخ کرتے ہوئے سخت ٹریننگ سے اپنی فٹنس بہتر بنانے پر کام کیا، ویٹ ٹریننگ اور اسٹریچنگ کے دوران بیٹنگ کوچ گرانٹ فلاور اور دیگر اسٹاف بھی معاونت کرتا رہا، موسم کی مداخلت ہفتے کو بھی جاری رہنے کا خدشہ ہے۔علاوہ ازیں اس صورت میں انڈور پریکٹس کرنا پڑے گی، یوں میگا ایونٹ سے قبل انگلش کنڈیشنز سے ہم آہنگیکیلئے لگائے جانے والے تربیتی کیمپ کے مقاصد حاصل کرنے میں پریشانی کا سامنا ہوسکتا ہے جبکہ پلان کے مطابق مہمان کرکٹرز کو بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ سیشنز کے ساتھ ٹارگٹ میچز بھی کھیلتے ہوئے درست کمبی نیشن تشکیل دینا ہے۔یادر رہے کہ چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان کا پہلا مقابلہ 4 جون کو روایتی حریف بھارت سے ہو ، اس سے قبل بنگلہ دیش اور آسٹریلیا کیخلاف وارم میچز میں بھی تیاریاں جانچنے کا موقع ملے گا۔