سنٹرل کنٹریکٹ ایشیا کپ اور ورلڈ ٹی ٹوئنٹی، قومی کرکٹرز تاحال فیس سے محروم

پاکستان کرکٹ بورڈنے تاحال کرکٹرزکے سنٹر ل کنٹریکٹ کا اعلان کیا اور نہ ہی تاحال ایشیاء کپ اور ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کی فیس ادا کی گئی۔پی سی بی کے ذرائع کے مطابق پی سی بی نے سنٹرل کنٹریکٹ میں شامل قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کو جنوری سے اب تک سنٹرل کنٹریکٹ کی رقم ادا نہیں کی جبکہ بنگلہ دیش میں ہونے والے ایشیاء کپ اور آئی سی سی ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کی فیس بھی نہیں دی گئی۔ کھلاڑیوں کی جانب سے پی سی بی سے بار بار پوچھنے پر انہیں جواب دیا جا رہا ہے کہ جب تک نئے سنٹرل کنٹریکٹ کا اعلان نہیں ہو گا، تب تک انہیں کوئی بھی رقم نہیں مل سکے گی، پی سی بی کے اس روئیے پر کھلاڑیوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے شاہانہ خرچے جاری ہیں اور لاکھوں روپے تنخواہ پر قریبی دوستوں اور ساتھیوں کو نوازا جارہا ہے ۔ بورڈ کی جانب سے چھوٹے ملازمین کو فارغ کی اجارہا ہے اور ابتک لگ بھگ 200کے قریب ملازمین فارغ کئے جاچکے ہیں۔فارغ ہونے والے بیشتر ملازمین کی تنخواہیں 25ہزارروپے سے بھی کم ہیں ۔بورڈ نے زیادی تنخواہ دار کسی ملازم کو فارغ نہیں کیا