Get Adobe Flash player

پاکستان کرکٹ کو کچھ لوٹانے کا وقت آگیا ہے، مشتاق احمد

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سپن بائولنگ کنسلٹنٹ مشتاق احمد نے کہا ہے کہ پاکستان کرکٹ کو کچھ لوٹانے کا وقت آگیا ہے، ای سی بی کے ساتھ کافی اچھا وقت گزارا ہے ، پاکستان میں کوچنگ کیلئے درخواست دینے کے بارے میں انگلش بورڈ کو آگاہ کردیا تھا۔ایک انٹرویو میں مشتاق احمد نے کہاہے کہ میں محسوس کرتاہوں کہ اب وقت آگیا ہے کہ پاکستان کرکٹ کو کچھ لوٹایا جائے''۔اپنی سابق انگلش ٹیم کے حوالے سے نا اْمیدی کا اظہار کرتے ہوئے ''مْشی '' نے کہاکہ وکٹ ٹیکر اسپنر کے بغیر انگلینڈ کیلئے آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں دوبارہ ٹاپ پوزیشن حاصل کرنا انتہائی مشکل ہے۔واضح رہے کہ 43سالہ مشتاق احمد2008ء سے انگلش ٹیم کے ساتھ منسلک تھے۔گزشتہ دنوں نے نئے کوچ پیٹرمورس کو بتادیاتھا کہ انہوں نے جاب حاصل کرنے کیلئے اپنے ملک میں اپلائی کردیا ہے۔پیٹرمورس کے بارے میں اظہارِخیال کرتے ہوئے مشتاق احمد نے کہاکہ '' مورس ایک اچھا کوچ اور انسان ہے جبکہ منیجمنٹ میں بھی کافی عمدہ شخص ہے۔میں اْس کی نگرانی میں چار سال تک سسیکس کیلئے کھیلا ہوں مگراْس کیلئے بھی انگلینڈکو ٹاپ رینک ٹیم بناناانتہائی مشکل ہوگا۔گریم سوان انگلینڈکا وکٹ ٹیکنگ اسپنرتھا جبکہ مونٹی پنیسر نے انگلینڈکو نہ صرف29سال بعد بھارت میں جتوانے میں مدد دی۔