پی سی بی حکام نااہلی چھپانے کیلئے مجھ پر کیچڑ اچھال رہے ہیں، ذکاء اشرف

 پاکستان کرکٹ بورڈ کے سابق چیئرمین ذکاء اشرف نے کہا ہے کہ پی سی بی کے مو جودہ حکام اپنی نااہلی چھپانے کیلئے ان پرکیچڑاچھال رہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق پی سی بی کی ادارہ جاتی رپورٹ میں سابق چیئرمین ذکاء اشرف کی جانب سے کروڑوں روپے کی شاہ خرچیوں کا انکشاف ہوا ہے۔ آڈٹ رپورٹ کے مطابق بائیس ماہ کی مدت ملازمت کے دوران ذکاء اشرف نے پرتعیش طرزحیات اختیارکیا۔ سابق چیئرمین کے اندورن اوربیرون ملک دوروں پردوکروڑساٹھ لاکھ روپے کیاخراجات آئے۔ دوسری جانب ذکاء اشرف کا کہنا ہے کہ پی سی بی کے موجودہ حکام اپنی نا اہلی چھپانے کیلئے ان پرکیچڑاچھال رہے ہیں۔ حالات کا جائزہ لینے کیلئے ملک کے ہرکرکٹ زون کا دورہ کیا جس کی وجہ سے سفری اخراجات میں اضافہ ہوا۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ چیئرمین ان کی امیج خراب کرنا چاہتے ہیں کیونکہ ان کی قانونی پوزیشن نجم سیٹھی سے زیادہ مضبوط ہے۔