Get Adobe Flash player

راشد لطیف نے باصلاحیت وکٹ کیپرز کی تلاش کا بیڑا اٹھالیا

پاکستان کرکٹ بورڈ سے ناراض ماضی کے عظیم وکٹ کیپر راشد لطیف نے پاکستان کے باصلاحیت وکٹ کیپرز کی تلاش کا بیڑا اٹھالیا۔ انہوں نے نوجوان وکٹ کیپرز کو گروم کرنے کی ذمے داری اٹھائی ہے۔پاکستان میں جہاں کوچز مہنگے داموں تر بیت دیتے ہیں راشد لطیف کوچنگ کی سہولت بلامعاوضہ فراہم کریں گے۔راشد لطیف یکم جون سے آر ایل سی اے گلبرگ میں صرف وکٹ کیپرز کے لئے ایک ورکشاپ لگا رہے ہیں جس کی نگرانی وہ خود کریں گے۔ٹیسٹ وکٹ کیپرراشد لطیف کے مطابق ورک شاپ میں کسی بھی عمر کے وکٹ کیپر حصہ لے سکتے ہیں۔ملک کے کسی بھی حصے کے وکٹ کیپرز اس کیمپ میں شرکت کرسکتے ہیں۔راشد لطیف وکٹ کیپروں کو جد ید انداز میں کوچ کریں گے۔اور کوچنگ بلا معاوضہ ہوگی۔دلچسپی رکھنے والے وکٹ کیپرز آر ایل سی اے گلبرگ میں ثروت علی سے رابطہ کرسکتے ہیں۔واضح رہے کہ کراچی کی کرکٹ کو بہتر بنانے کے لئے راشد لطیف نے کے سی سی اے کی سلیکشن کمیٹی کا سر براہ بننے پر آمادگی ظاہر کی ہے۔