Get Adobe Flash player

گرانٹ فلاور قومی کرکٹ ٹیم کے بیٹنگ کوچ مقرر

پاکستان کرکٹ بورڈ نے زمبابوے ٹیم کے سابق اوپننگ بلے باز گرانٹ فلاور کو قومی ٹیم کا بیٹنگ کوچ مقرر کردیا ہے۔ذرائع کے مطابق پی سی بی نے بالاخر کئی ماہ بعد بیٹنگ کوچ تلاش کرہی لیا اور زمبابوے ٹیم کے سابق اوپننگ بلے باز کھلاڑی گرانٹ فلاور سے بطور بیٹنگ کوچ 2 سال کا معاہدہ کرلیا۔ اس سے قبل غیر ملکی کوچ ڈیو واٹمور کا رواں سال فروری میں 2 سالہ معاہدہ مکمل ہوگیا تھا جس کے بعد قومی ٹیم نے بیٹنگ کوچ کی غیر موجودگی میں ایشیا کپ اور ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کھیلا تاہم ڈھائی ماہ بعد پی سی بی نے زمبابوین سابق بلے باز گرانٹ فلاور کو قومی ٹیم کا بیٹنگ کوچ مقرر کردیا۔پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی ) نے زمبابوے کے سابق بیٹسمین گرانٹ فلاور کو قومی کرکٹ ٹیم کا بیٹنگ کوچ مقرر کردیا ۔ترجمان پی سی بی کے مطابق گرانٹ فلاور کے ساتھ دو سال کا معاہدہ کیا گیا جلد پاکستانی ٹیم کو جوائن کرینگے ۔بورڈ وقار یونس کو پہلے ہی بیٹنگ کوچ مقرر کرچکا ہے ۔بقیہ کوچنگ سٹاف کا اعلان بھی جلد کردیا جائے گا،زمبابوے ٹیم کے سابق اوپننگ بلے باز گرانٹ فلاور 2 سال تک قومی ٹیم کی کوچنگ کے فرائض انجام دیں گے۔