نیشنل جونیئر سکواش چیمپئن شپ اسرار احمد نے جیت لی

 نیشنل جونیئر سکواش چیمپئن شپ سوئی نادرن گیس کے اسرار احمد نے جیت لی فائنل میں پنجاب کے سلمان ہاشمی کو 3-0 سے شکست ، انڈر الیون میں نورزمان جبکہ انڈر13 میں ذیشان ملک نے ٹائٹل اپنے نام کئے ۔ مہمان خصوصی بیس کمانڈر ایئر کموڈور وسیم حسین نے انعامات تقسیم کئے ان کے ہمراہ خیبرپختونخوا سکواش ایسوسی ایشن کے صدر سابق ورلڈ چیمپئن قمرزمان ، سیکرٹری جنرل احسان اﷲ خان ، محبوب خان سمیت دیگر اہم شخصیات موجود تھے ۔ تفصیلات کے مطابق پشاور کے پی اے ایف ہاشم خان سکواش کمپلیکس میں جاری انڈر19 کافائنل گزشتہ روز سوئی نادرن گیس کے اسراراحمد اور پنجاب کے سلمان ہاشمی کے مابین کھیلا گیا جس میں اسراراحمد نے 11-5,11-7 اور11-8 سے کامیابی حاصل کرکے جونیئر ٹائٹل اپنے نام کیا اس سے قبل کھیلے گئے انڈر الیون کیٹگری کے فائنل میں خیبرپختونخوا کے نورزمان نے پی اے ایف کے محمد عماد کو 11-8,11-6 اور11-9 سے شکست دی جبکہ انڈر13 کے فائنل میں ذیشان ملک نے عزیر شوکت کو 10-12,7-11,11-9,12-10 اور11-9 سے شکست دیکر فتح حاصل کی ۔ آخر میں مہمان خصوصی بیس کمانڈر ایئر کموڈور وسیم حسین نے تمام فاتح کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔