Get Adobe Flash player

کنیریا کے ساتھ کھیلنے والے کرکٹرز کیخلاف سخت کارروائی کا فیصلہ

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بغیر اجازت امریکہ جانے والے تین کرکٹرز کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا فیصلہ کرلیا۔پی سی بی کی تحقیقاتی کمیٹی نے ٹیسٹ کرکٹرز ناصر جمشید،فواد عالم اور وہاب ریاض کے خلاف ایکشن لینے کی سفارش کی ہے۔تینوں کرکٹرز پی سی بی کی اجازت کے بغیر امریکہ گئے تھے انہوں نے تاحیات پابندی کا سامنا کرنے والے سابق ٹیسٹ لیگ اسپنر دانش کنیریا کے ساتھ میچ کھیلا تھا۔پی سی بی کے ذرائع کے مطابق عثمان واہلہ،کرنل(ر)اعظم اور شفیق احمد پر مشتمل کمیٹی کے سامنے تینوں کھلاڑیوں نے اپنے جرم کا اعتراف کیا ہے اور کہا تھا کہ ان سے نا دانستگی میں غلطی ہوئی ہے۔