پاکستان کا بیٹنگ کوچ مقرر ہونے پرخوشی، ہر چیلنج قبول ہے،گرانٹ فلاور

پاکستان کرکٹ ٹیم کے نئے بیٹنگ کوچ گرانٹ فلاور نے کہا ہے کہ پاکستانی ٹیم کا بیٹنگ کو چ مقررہونے پر خوشی ہے،پی سی بی کے اعتماد پر پورااترنے کی بھرپور کوشش کروں گا،پاکستانی بلے بازوں کی کوچنگ کسی بڑے چیلنج سے کم نہیں ،اپنا بین الاقوامی کرکٹ کاتجربہ پاکستانی کرکٹرزمیں منتقل کروں گا ۔ ایک انٹرویو میں گرانٹ فلاور نے کہاکہ پاکستانی ٹیم کا بیٹنگ کو چ مقررہونے پر خوشی ہے،پی سی بی کے اعتماد پر پورااترنے کی بھرپور کوشش کروں گا۔انہوں نے کہاکہ میرا زمبابوے کرکٹ کے ساتھ دوسالہ کنٹریکٹ رواں سال اگست میں ختم ہورہا ہے ،میں معاہدے میں مزید توسیع سے معذرت کرلی تھی اور پی سی بی کو بیٹنگ کوچ کی درخواست دی تھی جس کی منظوری پر بہت خوش ہوں ۔ انہوں نے کہاکہ میں کوچنگ لیول تھری کورس کررکھا ہے جبکہ میرے پاس بین الاقوامی کرکٹ کھیلنے 18سالہ تجربہ ہے،اپنا بین الاقوامی کرکٹ کاتجربہ پاکستانی کرکٹرزمیں منتقل کروں گا ۔ گرانٹ فلاور نے کہاکہ پاکستانی بلے بازوں کی کارکردگی میں عدم تسلسل بہت پرانا ہے جو کہ ہمارے دور سے بھی پہلے کا ہے ، پاکستانی بلے بازوں کی کوچنگ کسی بڑے چیلنج سے کم نہیں، امیدہے کہ میری کوچنگ سے بلے بازوں کی کارکردگی میں بہتری آئے گی ۔ان کا کہنا تھا کہ زمبابوے کے ساتھ دوسالہ کوچنگ کا تجربہ بہت اچھا رہا اور اب اس تجربے سے پاکستانی بلے بازوں کو بھی فائدہ پہنچے گا،پاکستانی کھلاڑی انتہائی باصلاحیت ہیں۔