Get Adobe Flash player

نجم سیٹھی اچھے صحافی،کرکٹ کی سمجھ بوجھ بالکل نہیں ،محسن خان

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کوچ محسن حسن خان نے کہاہے کہ پی سی بی کے سربراہ نجم سیٹھی اچھے صحافی ہوسکتے ہیں تاہم انہیں کرکٹ کی سمجھ بوجھ بالکل بھی نہیں ہے۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ پی سی بی کے سربراہ نجم سیٹھی کی عزت کرتے تھے کہ وہ اچھے صحافی ہیں جن کی پاکستان کی سیاست پر گہری نظر ہے تاہم کرکٹ اور صحافت میں بڑا فرق ہے اور انہیں پی سی بی کے معاملات کو چلانے کا علم نہیں ہے نہ ہی وہ پاکستان کرکٹ کی سیاست کو سمجھتے ہیں۔ محسن خان نے کہا کہ پی سی بی کو چند عہدیداروں نے اپنی ذاتی ملکیت سمجھ لیا ہے، وہ سچ کو جھوٹ اور جھوٹ کو سچ بناکر پیش کررہے ہیں۔محسن خان نے کہا کہ انتخاب عالم اور ظہیر عباس کو زیب نہیں دیتا تھا کہ وہ ان کے بارے میں کہیں کہ انگور کھٹے ہیں کیونکہ وہ عہدے کیلئے صرف پاکستان کرکٹ کی خدمت کرنا چاہتے تھے۔