Get Adobe Flash player

پاکستان کرکٹ ٹیم کے دورہ سری لنکا کوحتمی شکل دیدی گئی

پاکستان کرکٹ ٹیم کا دورہ سری لنکا عید کے فوری بعد شروع ہوگا اور ایک ماہ میں ختم ہوجائے گا۔پاکستانی کرکٹ ٹیم دو اگست کو کراچی سے کولمبو روانہ ہوگی۔سری لنکا کرکٹ بورڈ نے سیریز کے لئے تاریخوں کو حتمی شکل دے دی ہے۔پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دو ٹیسٹ،تین ون ڈے انٹر نیشنل اور ایک ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلا جائے گا۔دورہ 31اگست کو ختم ہوگا۔پی سی بی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ مختصر سیریز کو چند ہفتے قبل حتمی شکل دی گئی ہے ۔دونوں بورڈز سیریز کی تاریخوں پر آمادہ ہوگئے ہیں ۔تاہم میچوں کے لئے سینٹرز کا اعلان کرکٹ سری لنکا کرے گا۔سری لنکا کی سیریز کے بعد پاکستانی ٹیم آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے خلاف متحدہ عرب امارات میں سیریز کھیلے گی۔ورلڈ کپ سے قبل پاکستان ٹیم نیوزی لینڈ جائے گی۔