Get Adobe Flash player

النکباانٹرنیشنل فٹبال ٹورنامنٹ، پاکستانی ٹیم آج فلسطین کے مد مقابل ہوگی

چار ملکی النکبا انٹرنیشنل فٹ بال ٹورنامنٹ میں پاکستانی ٹیم (آج) ہفتہ کو آخری گروپ میچ میں میزبان فلسطین کے مدمقابل ہو گی۔ فلسطین میں جاری ایونٹ میں میزبان فلسطین سمیت پاکستان، سری لنکا اور اردن کی ٹیمیں شرکت کر رہی ہیں، ایونٹ میں عراق کی ٹیم نے بھی شرکت کرنا تھی لیکن اسرائیل نے عراق کی ٹیم کو سفر کی اجازت سے روک دیا تھا جس کے باعث وہ ایونٹ سے دستبردار ہو گئی تھی۔ فلسطین کی ٹیم مسلسل دو میچ جیت کر پوائنٹس ٹیبل پر سرفہرست ہے۔ پاکستانی ٹیم نے ایونٹ میں اب تک دو میچ کھیلے ہیں، ایک میچ میں اسے کامیابی جبکہ دوسرے میں اسے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ النکبا فٹ بال ٹورنامنٹ کا ٹائٹل جیتنے کیلئے پاکستانی ٹیم کو فلسطین کے خلاف بھاری مارجن سے فتح حاصل کرنا ہو گی۔ اسی روز دوسرا میچ سری لنکا اور اردن کے درمیان کھیلا جائے گا۔