امن فٹبال کپ ، افغان کلب نے فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

 فاٹا انٹر نیشنل امن فٹبال کپ کے سیمی فائنل میں افغان کلب چمن نے فاٹا کی ٹیم کو شکست دے کر فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا ' اس موقع پر ایم این اے قیصر جمال مہمان خصوصی تھے ان کے ہمراہ فاٹا اولمپک ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل شاہد خان شینواری 'صوبائی فٹبال ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل راجہ عبدالباسط کمال اور دیگر حکام موجود تھے ' ڈائریکٹریٹ آف سپورٹس فاٹا اور فاٹا اولمپک ایسوسی ایشن کے تعاون سے قیوم سپورٹس کمپلیکس پشاور میں جاری فاٹا انٹر نیشنل امن فٹبال کپ 2014 کے سلسلے میں منعقدہ سیمی فائنل میچ میں افغان کلب چمن نے فاٹا کو پنلٹی ککس پر تین کے مقابلے میں پانچ گول سے شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔