Get Adobe Flash player

انضمام الحق سے موازنہ مجھے دباؤ کا شکار کردیتا ہے،صہیب مقصود

پاکستان کرکٹ ٹیم کے مڈل آرڈربلے باز صہیب مقصود نے کہا ہے کہ انضمام الحق سے موازنہ مجھے دباؤ کا شکار کردیتا ہے، خوشی ہے کہ میں اپنے اس خواب کو حقیقت میں بدل پایا ہوں، یہ میرے لئے بہت بڑے اعزاز کی بات ہے کہ میں نے اپنے ملک کی نمائندگی کی اور گرین کیپ کو پورے فخر کے ساتھ اپنے سر کی زینت بنایا۔ایک انٹرویو میں صہیب مقصود نے کہاکہ میں انٹرنیشنل کرکٹ میں اچھا آغاز کیا اور اب مجھے اسی سے کہیں زیادہ بہتر کھیلنا ہے، پاکستان کے لئے کھیلے گئے اپنے چند میچز میں میں نے کچھ غلطیاں بھی کی ہیں اور اچھی طرح سیٹ ہونے کے باوجود وکٹ گنوائی مگر یہ سب سیکھنے کے عمل کا حصہ ہے، میں اپنی غلطیوں سے سبق سیکھ رہا ہوں اور مجھے یقین ہے کہ مستقبل میں زیادہ بہتر انداز کھیلوں گا۔انہوں نے کہاکہ ڈومیسٹک کرکٹ میں اپنے جتنے چاہیں رنز بنالیں، ان کی کوئی اہمیت نہیں ہوتی کیونکہ انٹرنیشنل کرکٹ یکسر طور پر مختلف ہوتی ہے،انہوں نے کہاکہ میں اپنے کپتانوں کے خود پر اعتماد کا جواب مثبت انداز میں دینے کی پوری کوشش کروں گا۔