Get Adobe Flash player

حکومت کو ذکا ء اشرف کی بحالی کے فیصلے کو من و عن تسلیم کرنا چاہیے ، عامر سہیل

سابق کرکٹر عامر سہیل نے کہا ہے کہ حکومت کو ذکا ء اشرف کی بحالی کے فیصلے کو من و عن تسلیم کرنا چاہیے اور اگر اب کوئی تبدیلی کی گئی اس سے پوری دنیا میںپاکستان کی جگ ہنسائی ہو گی، نجم سیٹھی کے دور میں عہدے سمیٹنے والوں کو از خود مستعفی ہو جانا چاہیے جبکہ محسن حسن خان نے بھی عدالت کی طرف سے ذکا ء اشرف کی بحالی کے فیصلے کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ امید ہے کہ وہ کرکٹ کی بہتری کے لئے اقدامات اٹھائیں گے۔ عدالتی فیصلے کے بعد اپنے رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے عامر سہیل نے کہا کہ ذکا ء اشرف کے حوالے سے بہت سے سوالات اٹھائے جاتے ہیں لیکن کیا عام انتخابات پر سوالات نہیں اٹھائے گئے اور حکومت کو تسلیم نہیں کیا گیا ۔ جو دوسروں کو مینڈیٹ تسلیم کرنے کی ترغیب دیتے ہیں انہیں خود بھی اس پر عمل کرنا چاہیے ۔