Get Adobe Flash player

وقار کی تقرری خوش آئند، فلاور بیٹنگ خامیاںدور کر سکتے ہیں، وسیم اکرم

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے کہا ہے کہ وقاریونس سمیت نئے سپورٹ سٹاف کی تقرری خوش آئندہے،ورلڈکپ سے قبل ٹیم کو متحدرکھ کر فتوحات کی راہ پر گامزن کرنا وقاریونس کیلئے کسی امتحان سے کم نہیں ہوگا،گرانٹ فلاور بیٹنگ کی خامیاں جدید طرز سے دور کرسکتے ہیں،بیٹنگ کوچ مقامی ہوتا تو زیادہ بہتر ہوتا ،بھارتی اخبار کو انٹرویو میں وسیم اکرم نے کہاکہ پی سی بی نے نئے کوچنگ سٹاف کی تقرری سوچ سمجھ کرہی کی ہوگی ،وقاریونس سمیت نئے سپورٹ سٹاف کی تقرری خوش آئندہے،اب آگے کی جانب دیکھنا ہوگا۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان کرکٹ مشکل دور سے گزررہی ہے اس دوران کئی مسائل نے جنم لیا ،بورڈ کو نہ صرف اندرونی بلکہ بیرونی چیلنجز کا سامنا ہے جس سے نمٹنا ہوگا ۔وسیم اکرم نے کہاکہ ورلڈکپ سے قبل ٹیم کو فتوحات کی راہ پر گامزن کرنا وقاریونس کیلئے کسی امتحان سے کم نہیں ہوگا، وقاریونس کو سینئرز کو ساتھ لیکر چلنا ہوگا ، شاہد آفریدی، یونس خان ، مصباح الحق کیلئے کشادہ دلی رکھنا پڑے گی ، ہیڈکوچ اور منیجر ٹیم کیلئے باچ کی طرح ہوتے ہیں۔