رچرڈہل سل فیلڈنگ کوچ کیلئے فیورٹ، تقرری چند روز میں ہوگی

 گرانٹ فلاورکے بعد زمبابوے سے تعلق رکھنے والے رچرڈ ہل سل پاکستان کرکٹ ٹیم کے فیلڈنگ کوچ کیلئے فیورٹ ہیں۔ ان کی تقرری آئندہ دوتین روزمیں کردی جائیگی۔پی سی بی نے پہلے وقاریونس کوہیڈ کوچ پھراسپن بالنگ کوچ مشتاق احمد اوراب بلے بازوں کی مدد کیلئے گرانٹ فلاورکوبیٹنگ کوچ مقررکردیا۔ پی سی بی نے فیلڈنگ کوچ اورفزیوکیلئے بھی درخواستیں طلب کی تھیں لیکن تاحال ان عہدوں پرکوئی تقرری نہیں ہوئی۔ذرائع کہتے ہیں کہ فیلڈنگ کوچ کیلئے بھی زمبابوے سے تعلق رکھنے والے رچرڈ ہل سل کا تقرری کا قومی امکان ہے۔ پی سی بی اورہل سل کے درمیان بات چیت حتمی مراحل میں ہے۔ قومی ٹیم کے فزیوکیلئے نیشنل کرکٹ اکیڈمی کے جی ایم اسپورٹس میڈیسن ڈاکٹرسہیل سلیم کا نام پہلے ہی فائنل ہوچکا ہے۔