Get Adobe Flash player

انڈین پریمیئر لیگ میںآج دو میچوں کا فیصلہ ہوگا

 انڈین پریمیئر لیگ میں (آج) پیر کو مزید دو میچ کھیلے جائیں گے۔ تفصیلات کے مطابق آئی پی ایل کے ساتویں ایڈیشن کے دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے بھارت میں جاری ہیں، میگا ایونٹ میں (آج) پہلے میچ میں راجستھان رائلز اور ممبئی انڈینز کی ٹیمیں سردار پاٹیل سٹیڈیم، احمد آباد میں آمنے سامنے ہوں گی۔ دوسرا میچ دہلی ڈیئر ڈیولز اور کنگز الیون پنجاب کے درمیان فیروز شاہ کوٹلہ سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ میگا ایونٹ میں کل منگل کو مزید دو میچوں کا فیصلہ ہوگا۔ پہلا میچ سن رائزرز حیدر آباد اور رائلز چیلنجرز بنگلور کے مابین کھیلا جائے گا۔ دوسرے میچ میں کولکتہ نائٹ رائیڈرز اور چنائی سپر کنگز کی ٹیمیں ایڈن گارڈنز، کولکتہ میں آمنے سامنے ہوں گی۔