پی سی بی انڈر16 سٹار کرکٹ ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل مقابلے 21 مئی کو ہونگے

پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیراہتمام پی سی بی انڈر16 سٹار کرکٹ ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل مقابلے 21 مئی کو اسلام آباد میں کھیلے جائینگے جبکہ فائنل 24 مئی کو اسلام آباد میں کھیلا جائیگا۔پہلا سیمی فائنل میچ بھٹو گرائونڈ میںاور دوسرا سیمی فائنل مقابلہ ڈائمنڈ گرائونڈ میں کھیلا جائیگا۔ایونٹ میں ملک بھر سے 15ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن کو چار گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے گروپ اے میں لاہور ،سیالکوٹ،فیصل آباد اور ملتان ، گروپ بی میں اسلام آباد،پشاور،ڈیرہ مراد جمالی اور بہاولپور، گروپ سی میں کراچی،حیدر آباد،لاڑکانہ اور کوئٹہ جبکہ گروپ ڈی ایبٹ آباد ،راولپنڈی اورفاٹا شامل ہیں،سیمی فائنل مقابلے 21 مئی کو اسلام آباد میں کھیلے جائینگے جبکہ فائنل 24 مئی کو اسلام آباد میں کھیلا جائیگا۔