Get Adobe Flash player

اے کے یو انٹر یونیورسٹی فٹبال ٹورنامنٹ میں مزید تین میچوں کے فیصلے

آغا خان یونیورسٹی اسپورٹس سینٹر کے زیر اہتمام AKU فٹبال گرائونڈ کے سبز زار پر 12 ویں AKU انٹر یونیورسٹی فٹبال ٹورنامنٹ 2014 ۔کے دوسرے روزکھیلے گئے مزید تین میچوںکے فیصلے ہوگئے ۔شہید ذوالفقار علی بھٹو انسٹیوٹ آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی ،انسٹیوٹ آف بزنس مینجمنٹ اور انسٹیوٹ آف بزنس ایڈمنسٹریشن نے اپنی اپنی حریف ٹیموں کراچی میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج ،انسٹی ٹیوٹ آف بزنس اینڈ ٹیکنالوجی اور خادم علی شاہ بخاری انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کو 4-0گول کے یکساں مارجن سے شکست دے کر اپنے کھاتے میں جیت درج کرالی ۔پہلے میچ میں گروپ سی میں شہید ذوالفقار علی بھٹو انسٹی ٹیوٹ آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے کراچی میڈیکل ایند ڈینٹل کالج کو با آسانی 0-4کی اسکور لائن سے زیر کرلیا ۔فاتح ٹیم کے عمدہ کھیل کی بدولت مخالف ٹیم کو پورے میچ میں دبائو میں رکھا ۔فاتح ٹیم کی جانب سے علی حسن نے 5ویں،دانیال قیام نے 16ویں، غفن بخش نے 33ویں ،اور حسن ضیاء نے 39ویں منٹ میں ایک ایک مرتبہ بال کو جال کی راہ دکھا کر اپنی ٹیم کو کامیابی سے ہمکنار کرایا۔