Get Adobe Flash player

ایشین گیمز، ہاکی ٹیم اپنے اعزاز کا دفاع کرنے میں کامیاب ہوجائے گی، عمر بھٹہ

قومی ہاکی ٹیم کے مایہ ناز کھلاڑی اولمپیئن عمر بھٹہ نے کہا ہے کہ ایشین گیمز کیلئے پاکستان ہاکی ٹیم کی تیاریاں بھرپور طریقے سے جاری ہیں اور انشاء اللہ ٹیم ستمبر میں کوریا میں ہونے والی ایشین گیمز میں اعزاز کا دفاع کرنے میں کامیاب ہوجائے گی ۔ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ اسلام آباد میں جاری تربیتی کیمپ میں کوچ شہناز شیخ کھلاڑیوں کو مختلف طرح کی ٹریننگ دے رہے ہیں جن میں ہاکی کی پرانی اور نئی تکنیک شامل ہیں۔گزشتہ ٹورنامنٹس میں نظر آنے والی خامیوں کو دور کرنے کی بھرپور کوشش کی جارہی ہے۔ انہوں نے ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ ایشین گیمز کوریا میں ہورہی ہے اور کورین ٹیم کو ہوم گرائونڈ کا فائدہ ہونے کی وجہ سے نفسیاتی برتری حاصل ہوگی تاہم ٹورنامنٹ میں شرکت کرنے والی بھارت اور ملائیشیا کی ٹیمیں بھی سخت حریف ہیں اور ان کے خلاف جیت کے لئے منصوبہ بندی کی گئی اور اور اسکے مطابق ہی کیمپ میں ٹریننگ دی جارہی ہے ۔عمر بھٹہ نے کہاکہ ایشین گیمز میں پاکستان اپنے ٹائٹل کا دفاع کرے گا جس کی وجہ سے پاکستانی ٹیم پر دبائو ہوگا لیکن تمام کھلاڑی دبائو کے باوجود بہتر کھیل کا مظاہرہ کریں گے۔