Get Adobe Flash player

باکسر عامر خان رواںبرس دوبارہ رنگ میں اترنے کیلئے تیار

پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامرخان اس سال نومبر یا دسمبر میں دوبارہ رنگ میں اتریں گے۔ ان کے متوقع حریف ڈیون الیگزینڈر یا رابرٹ گوریرو ہوں گے۔ستائیس سالہ برطانوی باکسر عامر خان نے گزشتہ ماہ ویلٹر ویٹ ڈویڑن میں فاتحانہ قدم رکھا۔ جب انہوں نے لاس ویگاس میں امریکی باکسر لویس کولازو کوججز کے متفقہ فیصلے کے مطابق پوائنتس پر شکست دی۔ عامرخان ڈبلیوبی اے اور ڈبلیوبی سی کے عالمی ویلٹر ویٹ چیمپئن فلائیڈ مے ویدر سے مقابلہ کرنا چاہتے ہیں۔ جو پانچ مختلف وزن کیٹیگریز کا عالمی چیمپئن بنے کا منفرد ریکارڈ رکھتے ہیں۔اس سال عامر خان کا مے ویدر سے مقابلے کا خواب اس لئے حقیقت نہیں بن سکتا کیونکہ امریکی ویلٹر ویٹ چیمپئن مے ویدرعمرماً ستمبر میں فائٹ کیلئے رنگ میں اترتے ہیں۔ رمضان کے فوری بعد عامرخان کیلئے فائٹ کرنا ممکن نہیں ہوگا۔ انہیں روزوں کے بعد فائٹ کی تیاری کیلئے کچھ وقت درکار ہوگا۔مے ویدر جون دوہزارپندرہ میں برطانیہ کا دورہ کریں گیاورعامرخان کوامید ہے کہ اس موقع پر انکے پروموٹر ال ہیمون، مے ویدر سے انکی فائٹ کے خواب کوحقیقت میں بدل سکیں گے۔ عامرخان کاکہنا ہے کہ اس دوران انہیں مے ویدرجیسے عظیم باکسر سے مقابلے کی تیاری کا موقع مل جائیگا۔