پنجاب گرین نے بین الصوبائی باسکٹ بال چیمپئن شپ جیت لی

پنجاب گرین نے چوتھی بین الصوبائی باسکٹ بال چیمپئن شپ جیت لی، فیصلہ کن معرکے میں پنجاب گرین نے پنجاب بلیو کو شکست دی۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام گورنمنٹ کالج کے باسکٹ بال کورٹ میں ہونے والی چیمپئن شپ کے فائنل میں پنجاب گرین کی ٹیم نے پنجاب بلیو کو دلچسپ مقابلے کے بعد 74-55 سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔ ہاف ٹائم پر فاتح ٹیم کو 26 کے مقابلے میں 33 پوائنٹس کی برتری حاصل تھی۔ پنجاب گرین کی جانب سے زاہد نے شاندار کھیل پیش کیا اور 33 پوائنٹس سکور کئے۔ سلمان 16 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمایاں کھلاڑی رہے۔ اس سے قبل کھیلے گئے تیسری پوزیشن کے میچ میں کے پی کے نے سندھ کی ٹیم کو کانٹے دار مقابلے کے بعد 57-50 سے ہرا دیا۔ فاتح ٹیم کے عفنان 20 اور طلحٰہ 17 پوائنٹس کے ساتھ نمایاں رہے،چیمپئن شپ کے فائنل میں پنجاب گرین کی ٹیم نے پنجاب بلیو کو دلچسپ مقابلے کے بعد 74-55 سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔