Get Adobe Flash player

نوواک جوکووچ نے رافیل نڈال کو شکست دیکر روم ماسٹرز ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا

عالمی نمبر دو سربین اسٹار نوواک جوکووچ نے دفاعی چیمپئن رافیل نڈال کو شکست دیکر روم ماسٹرز ٹینس ٹورنامنٹ کا ٹائٹل تیسری بار جیت لیا۔ خواتین میں امریکی سٹار سرینا ولیمز نے اپنے اعزاز کا کامیاب دفاع کرتے ہوئے ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔ٹینس ٹورنامنٹ کے فائنل میں عالمی نمبر ایک رافیل نڈال اور نوواک جوکووچ کے درمیان کانٹے کا مقابلہ ہوا۔ دونوں اسٹارز کھلاڑیوں کے درمیان دلچسپ اور اعصاب شکن مقابلہ ہوا۔ پہلا سیٹ ہارنے کے بعد نوواک جوکووچ نے شاندار کم بیک کیا اور اگلے دونوں سیٹ جیت کر نہ صرف کامیابی حاصل کی بلکہ ایونٹ کا ٹائٹل بھی اپنے نام کیا۔ اس شاندار فتح کے بعد سربین اسٹار نوواک جوکووچ نے روم ماسٹرز کی تین جبکہ اے ٹی پی ٹائٹلز کی تعداد44 کر لی ہے۔ ڈبلیو ٹی اے ایونٹ میں عالمی نمبر ایک ٹینس اسٹار سرینا ولیمز نے اپنے اعزاز کا دفاع کیا۔ سرینا ولیمز نے سارا ایرانی کا 1985 کے بعد ٹائٹل جیتنے والی پہلی اطالوی کھلاڑی بننے کا خواب چکنا چور کر دیا۔ فائنل میں امریکی اسٹار کھلاڑی نے میزبان ملک کی سارا ایرانی کو شکست دی۔ میچ کا اسکور چھ تین اور چھ صفر رہا۔