Get Adobe Flash player

ورلڈ کپ میں ناکام قومی ویمنز ٹیم کی وطن واپسی

ورلڈ کپ میں ناکامی کے بعد قومی ویمنز کرکٹ ٹیم وطن واپس پہنچ گئی۔علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر لینڈ کرنے والی پلیئرز کے استقبال کیلیے کوئی آفیشل موجود تھا اور نہ ہی پی سی بی کی جانب سے ٹرانسپورٹ کا انتظام کیا گیا تھا۔ واپس آنے والی پلیئرز میں بسمعہ معروف، ڈیانا بیگ، مرینہ اقبال، ناہیدہ بی بی، اسماویہ سمیت دیگر کھلاڑی اور آفیشلز شامل ہیں۔ کپتان ثنامیر اور نین عابدی نجی مصروفیات کی بنا پر واپس نہیں آئیں، پلیئرز نے لاہور ایئرپورٹ پر میڈیا سے بات نہیں کی اور خاموشی سے اہلخانہ کے ساتھ گھروں کو روانہ ہو گئیں، نشرا سندھو اپنے والد کیساتھ موٹر سائیکل پر ہی گھر گئیں۔وا ضح رہے کہ ورلڈکپ میں قومی ٹیم نے بدترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور ساتوں لیگ میچز میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ ٹیم کی ناقص کارکردگی پر چیئرمین پی سی بی ناخوش ہیں اور انہوں نے اس حوالے سے رپورٹ طلب کر رکھی ہے۔.