Get Adobe Flash player

انگلش فٹ بالر ڈیوڈ بیکہم کی اہلیہ وکٹوریہ نئے تنازع کا شکار

انگلش فٹ بال ٹیم کے سابق کپتان ڈیوڈ بیکہم کی اہلیہ وکٹوریہ نئے تنازع کا شکار ہوگئی ہیں جنہوں نے دعوی کیا کہ وہ اپنے شوہر کیلئے خصوصی گاڑی کی ڈیزائننگ میں شامل رہی ہیں۔کار کے ڈیزائن ڈائریکٹر گیری میک گورین نے کہا کہ وکٹوریہ تمام معاملے میں مبالغہ آرائی کر رہی ہیں۔ وہ کار کی ڈیزائننگ میں شامل نہیں تھیں کیونکہ اس کام میں کئی سال لگ جاتے ہیں۔گاڑی کی رونمائی کے موقع پر وہ خود کریڈٹ لینے لگیں تو انہیں بتایا کہ ایسا نہ بولیں تو کہا کہ انہیں یہ اندازہ ہی نہیں ہو سکا کہ وہ کیا کچھ کہہ گئی ہیں۔