Get Adobe Flash player

نوٹنگھم ٹیسٹ میں جنوبی افریقہ کی انگلینڈ کو 340رنز سے مات

جنوبی افریقہ نے انگلینڈ کو دوسرے ٹیسٹ میچ میں 340رنز کے بڑے مارجن سے شکست دیتے ہوئے سیریز 1-1 سے برابر کردی۔ٹرینٹ برج گرانڈ میں کھیلے گئے میچ میں جنوبی افریقہ نے دونوں اننگز میں میزبان ٹیم کو آٹ کلاس کیا۔ جنوبی افریقہ کی جانب سے 474 رنز کے ہدف کے تعاقب میں انگلش ٹیم 133رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ پروٹیز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور پہلی اننگز میں ہاشم آملہ 78، کوانٹن ڈی کاک 68، ورنن فلینڈر54 کی بدولت 335رنز بنائے، جیمز اینڈرسن نے 5، اسٹوارٹ براڈ نے 3 جب کہ بین اسٹوکس نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔جواب میں میزبان ٹیم صرف 205رنز بنانے میں کامیاب ہوئی، جوئے روٹ 78 اور جونی بیئراسٹو 45 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، کرس مورس اور کیشو مہاراج نے 3,3 جب کہ ورنن فلینڈر اور مورنے مورکل نے 2,2 کھلاڑی آٹ کیے۔