Get Adobe Flash player

ایم ایس دھونی ایک بار پھر قانونی مشکلات کا شکار

بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور وکٹ کیپر بیٹسمین مہندرا سنگھ دھونی ایک بار پھر قانونی مشکلات کا شکار ہو گئے ہیں۔بھارتی عدالت میں دو حریف کمپنیوں جمز اینڈ فٹنس کے ساتھ معاہدہ کرنے پر سابق بھارتی کپتان ایم ایس دھونی کے خلاف درخواست دائر کی گئی جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ اسٹار کرکٹر نے پہلے ہی فٹنس چین سپورٹس فٹ کے ساتھ خصوصی معاہدہ کر رکھا ہے جس کے بعد انہوں نے ایک دوسری چین فِٹ 7 سے بھی معاہدہ کر لیا۔درخواست میں کہا گیا کہ قواعد کی رو سے دھونی کو ایسا کرنے کا اختیار نہیں ہے اس لیے دوسری کمپنی کے ساتھ ان کا معاہدہ ختم کروایا جائے۔ عدالت نے دونوں کمپنیز اور وکٹ کیپر بیٹسمین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا ہے اور مزید سماعت 13 ستمبر تک ملتوی کر دی ہے۔